SportsPosted at: Jul 20 2024 3:29PM پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے تین کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے کیا انکار
لاہور، 20 جولائی (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو کناڈا میں ہونے والے گلوبل ٹی -20 ٹورنامنٹ کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے سے انکار کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے تینوں کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے پی سی بی نے نید ہنڈریڈ کھیلنے کے لیے نسیم شاہ کو این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔