SportsPosted at: Jul 20 2024 4:19PM نیرج چوپڑا سمیت 24 مسلح افواج سے وابستہ کھلاڑی پیرس اولمپکس میں اپنی طاقت دکھائیں گے
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے 117 ہندوستانی کھلاڑیوں میں سے چوبیس (24) مسلح افواج سے وابستہ کھلاڑی ہیں، جن میں ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور اسٹار جیولین تھرو صوبیدار نیرج چوپڑا بھی شامل ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق مسلح افواج کے کھلاڑی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور پہلی بار ان 24 کھلاڑیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والے گولڈ میڈلسٹ صوبیدار نیرج چوپڑا ایک بار پھر اعلیٰ اعزاز کے لیے مقابلہ کریں گے۔