Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:50 Hrs(IST)
Sports

اسپیشل اولمپکس میں ہندوستان کے فٹبالرز کا اعزاز

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) سویڈن کے گوتھنبرگ میں 14 سے 18 جولائی تک منعقدہ گوتھیا کپ-2024 میں شاندار کارکردگی کے بعد واپس آنے والی اسپیشل اولمپکس انڈیا (ایس او بھارت) کی دس رکنی فٹ بال ٹیم کو یہاں ہفتہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔

کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے، ایس او انڈیا کی چیئرپرسن اور ایشیا پیسفک ایڈوائزری کونسل (اے پی اے سی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ملیکا نڈا نے ٹیم کا خیرمقدم کیا۔

گوتھیا کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح 15 جولائی کو الیوی میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ کیا گیا جس میں 49 ہزار سے زیادہ تماشائیوں نے شرکت کی۔