SportsPosted at: Jul 21 2024 8:39AM منولو مارکیز ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ
کولکاتہ، 20 جولائی (یو این آئی) آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ہفتہ کو منولو مارکیز کو ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا۔
55 سالہ مارکیز اس وقت انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) ٹیم ایف سی گوا کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ 2024-25 کے سیزن کے اختتام تک رہیں گے۔
مارکیز آئی ایس ایل 2024-25 کے بعد کل وقتی بنیادوں پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔