SportsPosted at: Jul 21 2024 6:02PM ہندوستان نے یو اے ای کو 78 رنز سے شکست دے دی
دمبولا، 21 جولائی (یو این آئی) کپتان ہرمن پریت کور (66) اور ریچا گھوش (64) کی ناٹ آؤٹ رنز اور پھر گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے خواتین کے پانچویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اتوار کو ایشیا کپ میں 78 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی متحدہ عرب امارات کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں پر صرف 123 رنز بنا سکی اور 78 رنز سے میچ ہار گئی یو اے ای کے لیے کاویشا اگوڈیگے نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں اور 32 گیندوں پر 40 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی کھیلی۔
اس کے علاوہ کپتان ایشا اوجھا نے 36 گیندوں میں 38 رنز بنائے۔
خوشی شرما 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔