SportsPosted at: Jul 21 2024 9:08PM بی سی سی آئی ہندوستانی ایتھلیٹس کے لیے 8.5 کروڑ روپے دے گانئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 26 جولائی سے پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک 2024 کے لیے ہندوستانی ایتھلیٹس کی مدد کے لیے 8.5 کروڑ روپے دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کا اعلان کرتے ہوئے، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ ہندوستانی کھلاڑیوں کی مدد کے لیے 8.5 کروڑ روپے دے گا۔ یہ رقم انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) کو دی جائے گی۔