Saturday, May 24 2025 | Time 01:59 Hrs(IST)
Sports

بھامبری اور اولیویٹی کی جوڑی نے سوئس اوپن ڈبلز کا خطاب جیتا

گسٹاڈ، 21 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی یوکی بھامبری اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار البانو اولیویٹی نے اتوار کو فائنل مقابلے میں فیبریس مارٹن اور یوگو ہمبرٹ کی فرانسیسی جوڑی کو شکست دے کر سوئس اوپن 2024 ڈبلز کا خطاب جیت لیا۔

سوئٹزرلینڈ کے گسٹاڈ کے ایمرسن ایرینا میں آج کھیلے گئے میچ میں تیسری سیڈ بھامبری اور اولیویٹی کی جوڑی نے غیر سیڈ فرانسیسی جوڑی کو ایک گھنٹہ نو منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 3-6، 6-3، 10-6 سے شکست دی۔

بھامبری کا اس سال کا یہ تیسرا اے ٹی پی ڈبلز ٹائٹل ہے اور اولیویٹ کے ساتھ ان کا یہ دوسرا ٹائٹل ہے۔