SportsPosted at: Aug 3 2024 10:46PM ریشبھ پنت اور ایشانت شرما دہلی پریمیئر لیگ میں کھیلیں گےنئی دہلی، 03 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور تیز گیند باز ایشانت شرما سمیت کئی ستارے 17 اگست سے شروع ہونے والی دہلی پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کھیلیں گے۔ لیگ کے لیے جمعہ کی شام کو منعقدہ پلیئرز ڈرافٹ میں، رشبھ پنت، ایشانت شرما، یش دھول، آیوش بدونی، انوج راوت اور ہرشیت رانا کی سب سے زیادہ مانگ رہی اور یہ دن کے اہم کھلاڑی بن کر ابھرے۔ اولڈ دہلی 6 نے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور تیز گیند باز ایشانت شرما کو اپنے ساتھ جوڑا جبکہ نارتھ دہلی اسٹرائیکرز نے ہرشیت رانا اور سینٹرل دہلی کنگز نے یش دھول کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔