SportsPosted at: Aug 7 2024 4:29PM انتم پنگھال راؤنڈ آف 16 ریسلنگ میچ میں شکست خردہپیرس، 07 اگست (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس میں آج خواتین کے 53 کلوگرام فری اسٹائل راؤنڈ آف 16 باوٹ میں ترکی کی زینپ یتگل کے خلاف 10-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو یہاں منعقدہ میچ میں پانچ بار انڈر 23 یورپی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ترک پہلوان نے تکنیکی برتری کی بنیاد پر پہلے ہی پیریڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔ اگر یتگل فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو پنگھال جمعرات کو ریپیچج راؤنڈ کے ذریعے پیرس اولمپکس میں کانسہ کے تمغے کے لیے لڑیں گی۔