Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:32 Hrs(IST)
Sports

کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے: وج

چنڈی گڑھ، 07 اگست (یواین آئی) ہریانہ کے سابق وزیر کھیل انل وج نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کے اولمپک سے نااہل ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

مسٹر وج نے کہاکہ"یہ بہت حیران کن اور افسوسناک بھی ہے کیونکہ پورا ملک امید کے ساتھ بیٹھا تھا، نہ صرف امید تھی، لوگوں کا اعتماد تھا لیکن آج لوگ بہت غمگین ہیں"۔
انہوں نے اپوزیشن کو بھی مشورہ دیا کہ 'کھیلوں کو کھیل ہی رہنے دیا جائے، ہم نے سیاست میں کھیل کھیلتے دیکھا ہے لیکن کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔