SportsPosted at: Sep 10 2024 11:00PM پاکستان دورہ کے لیے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں دو نئے کھلاڑی شامللندن، 10 ستمبر (یو این آئی) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں دو ان کیپڈ کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان دورہ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے والے بین اسٹوکس اور انگلی میں فریکچر سے صحتیاب ہونے والے سلامی بلے باز جیک کرولی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اس ٹیم میں برائیڈن کارس اور جارڈن کاکس کی ان کیپڈ جوڑی بھی شامل ہے۔