Sunday, Jun 15 2025 | Time 17:56 Hrs(IST)
Sports

ہندوستانی ایتھلیٹ اسٹیفی ڈ یسوزا ’’فلائنگ رانی‘‘ کے نام سے مشہور تھیں

برسی 11 ستمبر
نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی)بلا شبہ آج ہندوستانی خواتین کھلاڑی اولمپکس جیسے بڑے کھیلوں کے میدان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔
اگرماضی کی جانب نظر دوڑائیں تو ایک ایسا بھی وقت گذرا ہے جب کھیلوں کو صرف مردوں کے لئے ہی مخصوص سمجھا جاتا تھا۔
اس دور میں جب خواتین گھروں کی چہار دیوای میں رہتی تھیں ، ایسے میں کوئی خاتون کھلاڑی کسی بڑے ایونٹ میں حصہ لے، تو یہ معاشرے کےلئے بڑی عجیب بات تھی۔