SportsPosted at: Sep 12 2024 7:46PM مانڈویہ اور لیانڈر پیس نے کھیلوں میں ملک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیانئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) مرکزی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج ہندوستان میں کھیلوں کے مستقبل اور اولمپک/پیرا اولمپکس میں ملک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی پر بین الاقوامی ٹینس ہال آف فیمر لینڈر پیس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے دوران ملک میں کھیلوں کی مضبوط بنیاد رکھنے، گراس روٹ ٹیلنٹ کی نشاندہی اور انہیں فروغ دینے پر زور دیا گیا۔مرکزی وزیر نے عالمی معیار کی سہولیات، کوچنگ اور مسابقتی مواقع تک رسائی کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنے عہد کا اظہار کیا۔