SportsPosted at: Sep 12 2024 11:09PM ایشان کشن کی سنچری سے انڈیا سی مضبوط پوزیشن پراننت پور، 12 ستمبر (یو این آئی) انڈیا سی نے اچھی شروعات کے بعد مڈل آرڈر بلے باز ایشان کشن (111) کی سنچری اور بابا اندرجیت کی (78) نصف سنچری کی بدولت دلیپ ٹرافی کے چوتھے میچ میں انڈیا بی کے خلاف بڑے اسکور کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔ یہاں آج انڈیا بی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی انڈیا سی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ لے کر 96 رنز جوڑے۔