Sunday, Apr 27 2025 | Time 19:22 Hrs(IST)
Sports

نظم و ضبط کی زندگی کے لیے کھیلوں کی خصوصی اہمیت: پٹھانیا

شملہ، 12 ستمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے کہا ہے کہ نظم و ضبط اور مسابقتی زندگی کے لیے کھیلوں کی خاص اہمیت ہے جس کے ذریعے انسان مستقبل کی زندگی میں مطلوبہ مقصد کے حصول کے لیے کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔

مسٹرپٹھانیا نے یہ بات گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول پرچھوڑ میں 19 سال سے کم عمر کے اسکولی طلبہ کے لیے چار روزہ علاقائی کھیلوں کے مقابلے کی اختتامی تقریب میں موجود کھلاڑیوں، طلبہ اور مقامی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس مقابلے میں 21 اسکولوں کے 287 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔