Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:46 Hrs(IST)
Sports

ایشین ٹور کی تیاری کا اچھا موقع ضائع ہو گیا: اسٹیڈ

گریٹر نوئیڈا، 13 ستمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ بغیر کوئی گیند پھینکے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ہم نے ایشیائی دورے کی تیاری کا ایک بہترین موقع گنوا دیا ہے اور اس سے کھلاڑیوں اور پورے کوچنگ اسٹاف میں مایوسی ہے۔

اسٹیڈ نے کہا، “ہمیں ابھی سری لنکا کے خلاف دو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میچ کھیلنے ہیں، جو ہماری تیاریوں کے لیے ایک اچھا میچ ہو سکتا ہے۔
ہمارے لیے سب سے مایوس کن بات یہ ہے کہ ہم نے تیاری کا موقع گنوا دیا۔