Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:13 Hrs(IST)
Sports

زخمی بٹلر کی جگہ بروک کو انگلینڈ ٹیم کا کپتان بنایا گیا

لندن، 15 ستمبر (یو این آئی) زخمی جوس بٹلر آسٹریلیا کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ہیری بروک کو انگلینڈ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

بروک اس سے قبل بھی کئی بار کپتان کا کردار ادا کر چکے ہیں۔
وہ 2018 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے کپتان بھی تھے۔