Saturday, May 24 2025 | Time 01:50 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان خواتین کی بلائنڈ فٹ بال ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی بلائنڈ فٹ بال فیڈریشن ( آئی بی ایف ایف) نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان 2 سے 12 اکتوبر 2025 تک کوچی کے کاکناڈ میں واقع یونائیٹڈ اسپورٹس سینٹر میں منعقد ہونے والی خواتین کی بلائنڈ فٹ بال ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں ہندوستانی بلائنڈ فٹ بال ٹیم کے ڈائریکٹر اور کوچ سنیل جے میتھیو نے یہ اعلان کیا۔
اس موقع پرآئی بی ایف ایف کے سرپرست ڈاکٹر ریورنڈ فری، روبی کنن چیرا نے اس چمپئن شپ کا آفیشل لوگو لانچ کیا۔