Thursday, Jul 10 2025 | Time 18:57 Hrs(IST)
Sports

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

شارجہ، 10 اکتوبر (یو این آئی) کرشمہ رام ہیرک کی شاندار گیندبازی اور کپتان ہیلی میتھیوز (34) کی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جمعرات کو یہاں کھیلے گئے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسان ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اوپننگ بلے باز کپتان ہیلی میتھیوز اور اسٹیفنی ٹیلر نے پہلے آٹھ اوورز میں 52 رنز جوڑ کر اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔
معروفہ اختر نے میتھیوز (34) کو آو¿ٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلا جھٹکا دیا لیکن تب تک انڈیز فتح کی طرف قدم بڑھا چکا تھا۔