Thursday, Jul 10 2025 | Time 20:18 Hrs(IST)
Sports

آہیکا-سوتیرتھا کی جوڑی ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچی

آستانہ (قزاقستان) 12 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی ٹاپ سیڈ خواتین ڈبلز جوڑی آہیکا مکھرجی اور سوتیرتھا مکھرجی ہفتہ کو ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 2024 کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔

آہیکا اور سوتیرتھا ایشیائی چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خواتین کی ڈبلز ٹیبل ٹینس جوڑی ہوں گی۔
1952 میں کھیلے گئے افتتاحی ایڈیشن میں گل ناشک والا نے جاپان کی یوشیکو تناکا کے ساتھ خواتین کے ڈبلز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔