SportsPosted at: Nov 3 2024 8:49PM ہاکی انڈیا سینئر مینز نیشنل چمپئن شپ کے 14ویں ایڈیشن میں 31 ٹیمیں حصہ لیں گینئی دہلی، 03 نومبر (یو این آئی) تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں پیر سے شروع ہونے والی ہاکی انڈیا سینئر مینز نیشنل چمپئن شپ کے 14ویں ایڈیشن میں کل 31 ٹیمیں حصہ لیں گی۔میئر رادھا کرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 31 ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر پول سے سرفہرست ٹیم 13 نومبر کو کوارٹر فائنل میں جائے گی، اس کے بعد 15 نومبر کو سیمی فائنل اور 16 نومبر کو فائنل اور تیسری/چوتھی پوزیشن کے لیے پلے آف ہوگا۔