SportsPosted at: Nov 4 2024 4:00PM راجگیر: ایشین ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی گورو یاترا نالندہ پہنچیراجگیر، 04 نومبر (یو این آئی) بہار کے نالندہ ضلع کے راجگیر میں 11 نومبر سے شروع ہونے والی ایشین ویمن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نکالی گئی ٹرافی گورو یاترا آج نالندہ کے کھنڈرات پہنچی۔جیسے ہی ٹرافی گورو یاترا نالندہ کے کھنڈرات پہنچی، بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رویندرن شنکرن، نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر، پولیس سپرنٹنڈنٹ بھرت سونی اور دیگر نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رویندرن سنکرن نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے نکالی گئی گورو یاترا جھارکھنڈ، اڑیسہ، پنجاب، ہریانہ سمیت بہار کے 38 اضلاع کا دورہ کرنے کے بعد آج نالندہ کے کھنڈرات تک پہنچ گئی ہے۔