Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:39 Hrs(IST)
Sports

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کی

پاکستان نے آسٹریلیا  کے خلاف  ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کی

پرتھ، 10 نومبر (یواین آئی)پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیاکے خلاف اسی کی سرزمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

دوسرے میچ کے بعد آج تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی گیندبازوں نے آسٹریلیائی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا اور پوری ٹیم آج بھی مکمل اوورز نہیں کھیل سکی۔

پرتھ میں سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔