SportsPosted at: Nov 10 2024 10:24PM ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 125 رنز کا ہدف دیاکبیکھا (جنوبی افریقہ)، 10 نومبر (یو این آئی) ہندوستان نے ہاردک پانڈیا (39 ناٹ آؤٹ)، اکشر پٹیل (27) اور تلک ورما (20) کی اننگز کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کو 125 رنز کا ہدف دیا۔ آج سینٹ جارج پارک کبیکھا میں جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 15 کے اسکور پر اس کی تین وکٹیں گر گئیں۔