SportsPosted at: Nov 11 2024 3:38PM ویر چوٹرانی نے کناڈا میں پی ایس اے چیلنجر خطاب جیتانیاگرا، 11 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی اسکواش کھلاڑی ویر چوٹرانی نے اسکواش وائٹ اوکس کپ کے فائنل میں کناڈا کے ہائی رینکنگ والے ایس الٹورگمین کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ یہ ان کا پانچواں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔اتوار کو پی ایس اے چیلنجر ٹور ایونٹ میں آٹھویں سیڈ 23 سالہ ہندوستانی اسکواش کھلاڑی چوٹرانی نے پانچویں سیڈ کناڈا کے ایس آلٹرگمین کو 3-0 (11-6، 11-2، 11-9) سے شکست دی۔