SportsPosted at: Nov 11 2024 5:32PM کے کے ایف آئی نے کھو کھو کی ترقی کے لیے ملک گیر مہم شروع کینئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) کھو-کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی) نے 13 سے 16 جنوری 2025 میں آئی جی آئی اسٹیڈیم میں ہونے والے کھو-کھو ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں اس دیسی کھیل کی ترقی کے لیے 50 لاکھ اسکولی طلباء کو رجسٹرڈ کرنے کی مہم شروع کی ہے۔سوسائٹی آف ڈیجیٹل انٹرپرینیورز (ایس اوڈی ای) کے تعاون سے چلائی جانے والی ڈیجیٹل رجسٹریشن مہم نے پہلے ہی اہم پیش رفت کی ہے۔ یہ ملک بھر کے سات ہزار 132 شہروں اور ایک ہزار 160 اسکولوں تک پہنچ چکی ہے۔