Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:37 Hrs(IST)
Sports

ملتان ٹیسٹ دوسرا روز: پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگ میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے، 202 رنز کی برتری

ملتان، 8 جنوری (یو این آئی) ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستانی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، پوری ٹیم کو صرف 137 رنز پر ڈھیر کر دیا جب کہ دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناکر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 230 رنز بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 137 رنز پر ڈھیر کردیا اور 93 رنز کی برتری حاصل کی۔

دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔