Sunday, Apr 27 2025 | Time 19:21 Hrs(IST)
Sports

دھامی نے کشتی اور ہاکی کے قومی مقابلوں کا افتتاح کیا

دہرادون، 12 فروری (یو این آئی) اتراکھنڈ میں جاری قومی کھیلوں کے تحت ریاست کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کو ہریدوار کے وندنا کٹاریا اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچ کر کشتی اور ہاکی مقابلوں کا افتتاح کیا۔

مسٹردھامی نے تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ قومی کھیلوں کی میزبانی ہمارے لیے ایک بڑا موقع ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ریاست کو یہ موقع فراہم کیا۔