SportsPosted at: Feb 13 2025 10:13AM 38ویں نیشنل گیمز میں مہاراشٹر کا جلوہ، جمناسٹک میں لہرایا پرچم
دہرادون، 13 فروری (یو این آئی) مہاراشٹر کے کھلاڑیوں نے اتراکھنڈ میں منعقد ہو رہے 38ویں نیشنل گیمز کے جمناسٹک مقابلے کے پانچویں دن بدھ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مہاراشٹر کا غلبہ خاص طور پر ریتھمک اور ایروبک جمناسٹک میں دیکھنے کو ملا۔
ہوپ ایونٹ میں مہاراشٹر کی پرینہ راہل مدن پوترا نے 24.850 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔