Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:12 Hrs(IST)
Sports

آئی جی آئی، ہنس راج، خالصہ، ایس آر سی سی اور ایس پی ایم کالجوں نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، ہنس راج کالج، سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج، سری رام کالج آف کامرس اور سیاما پرساد مکھرجی کالج نے جمعرات کو 11ویں پدم شری شیام لال میموریل انویٹیشنل ہاکی (مردوخواتین) کے لیگ میچوں میں جیت درج کی۔

آج یہاں کھیلے گئے پہلے میچ میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز نے کیروڑی مل کالج کو 8-1 سے شکست دی۔
اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے لیے فرمان اور رام یادو نے دو دو گول کیے اور شیکھر، سمیت، پلکت اور گرومکھ نے ایک ایک گول کیا جبکہ کروڑی مل کالج کے لیے پرگیت آنند نے ایک گول کیا۔