SportsPosted at: Feb 13 2025 6:43PM سائی راج بہوتولے راجستھان رائلز کے اسپن گیندبازی کوچ ہوں گےنئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) راجستھان رائلز نے سابق ہندوستانی لیگ اسپنر سائی راج بہتولے کو آئی پی ایل 2025 کے لیے ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔راجستھان رائلز (آر آر) کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کیے جانے پر،سائی راج بہوتولے نے کہا کہ راجستھان رائلز میں دوبارہ شامل ہونا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر باؤلنگ اٹیک کو مضبوط کرنے اور ٹیم کی کامیابی میں تعاون دینے کے لئے پرجوش ہوں ۔