SportsPosted at: Feb 13 2025 10:45PM گوتم نے جمناسٹک کے کھلاڑیوں کو تمغے جیتنے پر مبارکباد دیچنڈی گڑھ، 13 فروری (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر کھیل گورو گوتم نے آج ہریانہ کے جمناسٹک کھلاڑیوں کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں منعقد ہو رہے 38ویں قومی کھیلوں میں تمغے جیتنے پر اعزاز سے نوازا۔مسٹرگوتم نے کہا کہ کھلاڑیوں نے مقابلے میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سات تمغے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں دو چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی بہترین کھیل پالیسی سے کھلاڑیوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔