SportsPosted at: Feb 13 2025 10:48PM گڑھوال اور دہلی ایف سی نے اپنے اپنے مقابلے جیتےنئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) دفاعی چیمپئن گڑھوال ہیروز ایف سی اور دہلی ایف سی نے اپنے اپنے میچ جیت کر ڈی ایس اے پریمیئر لیگ ٹائٹل کی طرف مضبوط قدم بڑھائے۔پلیئر آف دی میچ ونشوادامے ڈیگوڈو کے گول سے گڑھوال نے سودیوا کو 1-0 سے شکست دی۔ دہلی ایف سی نے فرینڈز یونائیٹڈ پر 4-0 سے جیت درج کی۔