SportsPosted at: Feb 13 2025 11:50PM ٹیبل ٹینس: سیلینا اور جیش نے گولڈ میڈل جیتادہرادون، 13 فروری (یو این آئی) 38ویں قومی کھیلوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے کے آخری دن جمعرات کو شاندار میچ دیکھنے کو ملے۔ خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں تمل ناڈو کی سیلینا دیپتی سیلوا کمار نے ہریانہ کی پریتھا پریا ورتیکر کو 7-11، 16-14، 11-7، 11-9، 11-6 سے شکست دی۔ اس دوران سواستیکا گھوش نے شریا آنند کو 11-7، 11-7، 11-8، 11-6 سے شکست دی۔