Tuesday, Mar 25 2025 | Time 23:51 Hrs(IST)
Sports

نیشنل یونائیٹڈ نے یونائٹیڈ بھارت کو شکست دی

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) یمنام گوپی سنگھ کے دو گول کی مدد سے نیشنل یونائیٹڈ اسپورٹس کلب نے یونائیٹڈ بھارت فٹبال کلب کو 3-1 سے شکست دے کر ڈی ایس اے پریمیئر لیگ میں پورے پوائنٹس حاصل کر لیے۔
دن کے دوسرے میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہندستان فٹبال کلب نے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آگے رہنے والے سی آئی ایس ایف پروٹیکٹر کو 2-2 سے سبقت حاصل کرکے اچھا سبق سکھایا۔

بھارت کی جانب سے رونالڈو سنگھ اور منگولن نے گول کئے۔