Saturday, Mar 22 2025 | Time 21:13 Hrs(IST)
Sports

گجرات جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

وڈودرا، 16 فروری (یو این آئی) گجرات جائنٹس کی خواتین ٹیم نے ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے تیسرے میچ میں اتوار کو یوپی واریئرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہاں آج گجراج جائنٹس کے کپتان ایشلے گارڈنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد گارڈنر نے کہا کہ ان کی ٹیم گزشتہ میچ کی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کرے گی اور اوس کے پیش نظر انہوں نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔