SportsPosted at: Feb 16 2025 9:59PM آئرلینڈ نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے ہرایاہرارے، 16 فروری (یو این آئی) کرٹس کیمفر (تین وکٹ اور 63 رن) کی آل راؤنڈر اور کپتان پال اسٹرلنگ (89) رنوں کی شاندار بلے بازی کی بدولت آئرلینڈ نے اتوار کو دوسرے ایک روزہ مقابلے میں آٹھ گیندیں باقی رہتے ہوئے 249 رن بناکر زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، اس کے ساتھ ہی آئرلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔زمبابوے کے 245 رنوں کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے چھٹے اوور میں اینڈی بالبرنی (11) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کرٹس کیمفر نے کپتان پال اسٹرلنگ کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔