SportsPosted at: Feb 16 2025 10:06PM یوپی واریئرس نے گجرات جائنٹس کو 144 رنز کا ہدف دیاوڈودرا، 16 فروری (یو این آئی) کپتان دیپتی شرما (39) اور اوما چھتری (24) رنوں کی اننگز کی بدولت یوپی واریئرز نے اتوار کو ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے تیسرے میچ میں گجرات جائنٹس کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔ آج یہاں گجرات جائنٹس کی کپتان ایشلے گارڈنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری یوپی واریئرز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں اوپنر کرن نوگیرے (15) کا وکٹ گنوادیا۔