SportsPosted at: Feb 16 2025 10:28PM انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کو2-1 سے شکست دیبھونیشور، 16 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی پرو لیگ 2024-25 میں مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابری پر رہنے کے بعد ہونے والے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کئے۔