SportsPosted at: Feb 16 2025 11:19PM گجرات جائنٹس نے یوپی واریرز کو چھ وکٹوں سے شکست دیوڈودرا، 16 فروری (یو این آئی) ایشلے گارڈنر (دو وکٹ/52 رن) اور ڈینڈرا ڈوٹن (دو وکٹ/33 ناٹ آؤٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گجرات جائنٹس نے اتوار کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے تیسرے میچ میں یوپی واریئرز کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔یوپی واریرز کے 143 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری گجرات جائنٹس کی شروعات خراب رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں صرف دو رنز پر دو وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد کپتان ایشلے گارڈنر نے لورا وولفارٹ کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔