SportsPosted at: Feb 18 2025 2:24PM جنوبی کوریا نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر اے ایف سی انڈر 20 ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالیشینزین، (چین) 18 فروری (یو این آئی) جنوبی کوریا نے گروپ ڈی میں تھائی لینڈ کو 4-1 سے شکست دے کر اے ایف سی انڈر 20 ایشیائی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پیر کے میچ میں 23ویں منٹ میں باکس کے باہر سے یوٹساکون برافا کے شاٹ نے تھائی لینڈ کو برتری دلائی۔ اس کے بعد جنوبی کوریا کے یون ڈو یونگ نے 32ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔