Tuesday, Mar 25 2025 | Time 23:22 Hrs(IST)
Sports

برسبین 2032 اولمپکس کے لیے مرکزی اسٹیڈیم کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا

سڈنی، 18 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ کی ریاستی حکومت نے منگل کو کہا کہ برسبین 2032 اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے لیے مرکزی اسٹیڈیم کی جگہ کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا ۔

کوئنز لینڈ کے نائب وزیر اعظم جیروڈ بلیزے نے کہا کہ حکومت 25 مارچ کو بات چیت کے بعد مرکزی سٹیڈیم کے مقام کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کا جاری آزادانہ جائزہ 8 مارچ کو حکومت کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے والا ہے۔