SportsPosted at: Feb 18 2025 5:03PM ڈریپر اور الکاراز نےقطر اوپن میں آخری 16 جگہ بنائیدوحہ، 18 فروری (یو این آئی) اسپین کےٹینس لیجنڈ کارلوس الکاراز نے کروشین ٹینس کھلاڑی مارین سلِک کو اور برطانیہ کے جیک ڈریپر نے روس کے الیکسی پوپیرین کو شکست دے کر قطر اوپن کے آخری 16 میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈریپر نے پیر کو قطر اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں روس کے الیکسی پوپیرین کو 6-2 7-6 (7-4) سے شکست دی۔ دریں اثنا، ہسپانوی ٹینس لیجنڈ کارلوس الکاراز نے کروشین ٹینس کھلاڑی مارین سلِک کو 6-4، 6-4 سے شکست دے کر آخری 16 میں اپنی جگہ پکی کرلی۔