SportsPosted at: Feb 18 2025 6:05PM محمد اظہر الدین کی ناٹ آوٹ سنچری کی بدولت کیرالہ کا بڑا اسکوراحمد آباد، 18 فروری (یو این آئی) محمد اظہر الدین (ناٹ آؤٹ 149) کی سنچری، سچن بے بی (69) اور سلمان نجار (52) کی نصف سنچریوں کی بدولت کیرالہ نے رنجی ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل کے دوسرے دن منگل کو سات وکٹ پر 418 رن کا بڑا اسکور کھڑا کردیا۔ کیرالہ نے کل کے اسکور چار وکٹ پر 206 رن سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ صبح کے سیشن میں ارجن ناگواس والا نے سچن بے بی (69) کو آؤٹ کر کے گجرات کو پانچویں کامیابی دلائی۔