SportsPosted at: Feb 18 2025 6:12PM شیوم دوبے اور سوریہ کمار بیٹنگ میں ناکام ، ممبئی کو آکاش کا سہارا ملاناگپور، 18 فروری (یو این آئی) شیوم دوبے، سوریہ کمار یادو اور کپتان اجنکیا رہانے منگل کو رنجی ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بلے بازی میں ناکام رہے اور ممبئی کی لڑکھڑاتی اننگز کو آکاش آنند کا سہارا ملا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی کی شروعات خراب رہی اور اس نے آیوش مہاترے (نو) کا وکٹ گنوا دیا ۔ اس کے بعد سدھیش لاڈ نے آکاش آنند کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔