Saturday, Apr 19 2025 | Time 00:44 Hrs(IST)
Sports

ہرمن پریت کی کپتانی اننگز، ممبئی نے دہلی کو 150 رنز کا ہدف دیا

ممبئی، 15 مارچ (یو این آئی) ہرمن پریت کور (66) کی کپتانی کی اننگز اور نیٹلی سیوربرنٹ (30) کے درمیان 89 رنز کی شراکت کی بدولت ممبئی انڈینس نے ہفتہ کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) ٹائٹل میچ میں دہلی کیپٹلس کے خلاف سات وکٹ پر 149 رن کا اسکور بنایا۔

بریبورن اسٹیڈیم میں، دہلی کے ایم کپ نے اوپنرز ہیلی میتھیوز (3) اور یاستیکا بھاٹیہ (8) کو جلد آؤٹ کرکے ممبئی کو بڑا جھٹکا دیا لیکن کپتان ہرمن پریت اور برنٹ نے صبر کا مظاہرہ کیا اور دہلی کے گیند بازوں کو زیادہ کچھ نہیں کرنے دیا اور اسکور بورڈ پر رن بنانا جاری رکھا ۔
اننگز کے 15 ویں اوور میں برنٹ نے شری چرنی کی طرف سے مڈل اسٹمپ پر ایک فلر ڈلیوری سلگ کرنے کی کوشش کی لیکن اسکوائر لیگ پر منو منی کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔