SportsPosted at: Mar 15 2025 11:26PM ہاکی انڈیا نے عظیم کھلاڑیوں کی عزت افزائی کینئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) ہاکی انڈیا کے 7ویں سالانہ ایوارڈز 2024 میں ہفتہ کو دہلی میں ہندوستانی ہاکی کے بہترین ستاروں، عہدیداروں اور لیجنڈز کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ہاکی انڈیا نے 1975 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اراکین کو ہاکی انڈیا میجر دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے ساتھ 50 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا۔ سویتا اور ہرمن پریت سنگھ کو بالترتیب خواتین اور مردوں کے زمرے میں سال 2024 کے بہترین کھلاڑی کے لیے ہاکی انڈیا بلبیر سنگھ سینئر ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔