SportsPosted at: Mar 15 2025 11:29PM راجستھان کی ٹیمیں 52 ویں آل انڈیا سینئر نیشنل کیرم چیمپئن شپ 25-2024میں حصہ لیں گیجے پور، 15 مارچ (یو این آئی) راجستھان کی مرد اور خواتین ٹیمیں آل انڈیا کیرم فیڈریشن کے زیراہتمام 17 سے 21 مارچ تک نئی دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی 52 ویں آل انڈیا سینئر نیشنل کیرم چیمپئن شپ 25-2024 میں حصہ لیں گی۔ راجستھان کیرم ایسوسی ایشن کے صدر سورج کھتری نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ یہ دونوں ٹیمیں اتوار کو نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کی ٹیم میں شاہ رخ خان، نوید خان، مقصود کامری، فضل احمد، امتیاز حسین، گوتم پنوار اور منیجر پون کمار سیٹھی ہوں گے اور خواتین کی ٹیم میں رضیہ خان، شائنی باگری، سیما چوہان، پریا چودھری، انیتا باگری، وجے لکشمی چوہان اور منیجر گنیش چوہان ہوں گے۔