SportsPosted at: Mar 15 2025 11:34PM تندولکر بمقابلہ لارا: اتوار کو آئی ایم ایل 2025 کے خطابی مقابلے میں پرانی یادیں ہوں گی تازہرائے پور، 15 مارچ (یو این آئی) کرکٹ دنیا کے اپنے وقت کے عظیم کھلاڑیوں - سچن تندولکر اور برائن لارا کی موجودگی میں اتوار کو رائے پور کے ایس وی این ایس اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ (آئی ایم ایل) 2025 کے فائنل میں انڈیا ماسٹرز اور ویسٹ انڈیز ماسٹرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے لیے اسٹیج تیار ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل، ٹائٹل کی مضبوط دعویدار ٹیموں میں سے ایک، انڈیا ماسٹرز نے آئی ایم ایل میں تقریباً شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی، اس ٹیم نے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا ماسٹرز کے ہاتھوں اپنی واحد شکست کا بدلہ بھی چکایا اور جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں شین واٹسن کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔