Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:04 Hrs(IST)
Sports

مہاراشٹر میں گزشتہ سال 2,706 کسانوں نے خودکشی کی: جادھو

ممبئی، 15 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیرموصوف مکرند جادھو نے ہفتہ کو قانون ساز کونسل میں کہا کہ ریاست کے ودربھ اور مراٹھواڑہ علاقوں میں گزشتہ سال یکم جنوری سے 31 دسمبر 2024 تک 2,706 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔

ایوان بالا میں ممبران شیواجی راؤ گرجے، امول مٹکری اور دیگر کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے مسٹر جادھو نے کہا کہ امراوتی ڈویژن میں 1,069 کسانوں اور چھترپتی سمبھاجی نگر ڈویژن میں 952 کسانوں نے موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی، فصل کی خرابی اور قرض کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔


یواین آئی۔